مقبول خبریں
اداکار فیروز خان ایک بار پھر تنہا ہو گئے؟
کراچی: پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے انسٹاگرام پر اپنی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب دعا کو ان فالو کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکار فیروز خان کے اس اقدام نے سوشل میڈیا پر انکے تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے تاہم مداحوں کا کہنا ہے کہ فیروز نے جون میں شادی کے بعد اپنی اہلیہ کو ان فالو کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں:فیروز خان بالی ووڈ کی کن حسیناؤں کیساتھ کام کرنا چاہتے ہیں؟
انہوں نے ان کی انسٹاگرام فالوورز لسٹ کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے۔ تاہم جوڑے نے اس اقدام کے پیچھے کوئی وضاحت شیئر نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ فیروز نے اس سے قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی دوسری بیوی سے متعلق شادی کی تمام تصاویر اور پوسٹس ڈیلیٹ کردی تھیں جب کہ بعد میں انہوں نے منتخب تصاویر کو بغیر کسی وضاحت کے دوبارہ شیئر کیا۔
اس سے قبل انہوں نے 2018 میں علیزے سے شادی کی تھی لیکن 2022 میں ان کی راہیں جدا ہو گئیں۔