جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

کیا پاکستان نے بنگلادیشی شہریوں کو ویزا فری انٹری کی اجازت دی؟

28 اگست, 2024 12:38

بنگلہ دیشی حکومت کا تختہ الٹنے اور شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بع سوشل میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئیں کہ پاکستان نے بنگلہ دیشی شہریوں کو ویزا فری انٹری کی اجازت دی ہے۔

ایکس  پر ایک پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے بنگلہ دیشی شہریوں کے لئے ویزا فری انٹری کا اعلان کیا ہے۔ وائرل پوسٹ کو اب تک 141،000 سے زیادہ بار دیکھا جا چکا  جب کہ اسے 6،700 سے زیادہ صارفین نے پسند اور 720 سے زیادہ ری پوسٹ کیا گیا۔

فوٹو — اسکرین شاٹ

وزارت داخلہ اور وزارت اطلاعات و نشریات کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ بنگلہ دیشی شہریوں کو پاکستان میں ویزا کے بغیر رسائی حاصل نہیں ہوگی۔

وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر جنرل آف میڈیا قادر یار ٹوانہ نے واضح کیا کہ 13 اگست کو وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے متعدد ممالک کے لیے نظر ثانی شدہ ویزا پالیسی کا اعلان کیا تھا۔

نئی پالیسی کے مطابق خلیجی ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری دی جائے گی جنہیں پاکستان میں داخلے کے لیے صرف اپنے پاسپورٹ کی ضرورت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی شہریوں کو اب بھی پاکستان آمد پر ویزا کے لئے درخواست دینے کی ضرورت ہوگی اور انہیں 24 گھنٹوں کے اندر الیکٹرانک ویزا مل جائے گا۔

وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر ان ممالک کی فہرست دی گئی ہے جن کے شہریوں کو پاکستان میں داخلے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں،  ان ممالک میں متحدہ عرب امارات، بحرین، سعودی عرب، عمان، قطر اور کویت شامل ہیں۔

جبکہ بنگلہ دیش سمیت 126 دیگر ممالک کے شہریوں کو آمد سے قبل ویزا کے لیے درخواست دینا لازمی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top