جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

کارساز حادثے کے بعد گُل احمد کے بائیکاٹ کا مطالبہ سامنے آگیا

26 اگست, 2024 15:49

کراچی: پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے کارساز حادثے کے بعد کپڑوں کے برانڈ گُل احمد کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 19 اگست کو کارساز کے سروس روڈ پر نتاشا دانش اقبال کی غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے بعد حادثہ پیش آیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ سارہ خان نے مداحوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کا بائیکاٹ کریں۔

ادا کارہ سارہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں مداحوں سے گُل احمد برانڈ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے کیونکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

واقعے کے بعد متعدد کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) فوٹیج سامنے آئیں جن میں نتاشا کو غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت خاتون نشے میں تھی جب کہ ملزمہ کے وکیل عامر منصوب کا کہنا تھا کہ ان کی موکلہ نفسیاتی مریض ہیں اور 5 سال سے زیر علاج ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں کارساز روڈ پر المناک ٹریفک حادثے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

نتاشا کے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے موکل کو اس واقعے کے بارے میں کوئی یاد نہیں ہے اور وہ ’صحیح ذہنی حالت میں نہیں ہیں‘۔

کراچی کے علاقے کارساز روڈ پر تیز رفتار کار نے 4 موٹر سائیکلوں اور 2 کاروں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں آمنہ عارف اور ان کے والد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top