مقبول خبریں
پاکستان میں بینکوں کی چھٹی کا اعلان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست 2024 کو بینکوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مرکزی بینک کی تمام برانچز، اس کے ریجنل دفاتر، پبلک سیکٹر اور نجی بینکوں کے علاوہ ملک بھر میں دیگر مالیاتی ادارے بھی 14 اگست کو بند رہیں گے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے یوم آزادی کو ملک بھر میں عام تعطیل کے طور پر منانے کے فیصلے کے بعد بینکوں کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق ریگولر بینکنگ آپریشنز جمعرات 15 اگست 2024 سے دوبارہ شروع ہوں گے۔