مقبول خبریں
ایلون مسک کی ٹرانس جینڈر بیٹی کے والد پر الزامات کی برسات
امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی نے والد پر سنگین الزامات عائد کردیئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی 20 سالہ ٹرانسجینڈر بیٹی ویوین جینا ولسن کا کہنا ہے کہ میرے والد نے میرے ساتھ سرد مہری کے ساتھ ساتھ ظالمانہ رویہ اختیار کیا ہوا تھا۔
معروف جریدے این بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں ویوین جینا ولسن نے الزام عائد کیا کہ میرے والد نے حالیہ بیانات میں مجھے جھوٹا ثابت کرنے کی کوشش کی ہے تاہم وہ یہ سمجھتے ہیں کہ میں انہیں آرام سے بھاگنے دوں گی تو ایسا نہیں۔
مزید پڑھیں: ایلون مسک نے معروف شخصیات کی فیشن شو میں انٹری کر وادی
ویوین جینا ولسن نے کہا کہ بچپن میں میرے نسوانی رویے کی وجہ سے ہراساں کرتے تھے اور مردانہ رویہ اپنانے کیلئے دباؤ ڈالتے تھے۔
ایلون مسک کی بیٹی نے کہا کہ میرے والد نے علاج کی منظوری جان بوجھ کردی تھی اور انہیں کسی نے دھوکہ نہیں دیا۔
قبل ازیں ایلون مسک نے انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی بیٹی لڑکی نہیں ہے اور ووک مائنڈ وائرس نے ان کے بیٹے کی جان لی تھی جبکہ انہیں ٹرانسجینڈر کے علاج کے بارے میں دھوکے میں رکھا گیا۔