مقبول خبریں
ایک پہیے پر موٹر سائیکل چلانے والے کی ویڈیو وائرل
مصر کے ایک نوجوان نے موٹر سائیکل سوار نے حیران کن طور پر ایک پہیے پر بائیک چلا کر مداحوں کو پریشان کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان مصروف سڑک پر کرتب دیکھا رہا ہے اور تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک پہیے پر موٹر سائیکل دوڑا رہا تھا، جس نے دیکھنے والوں چونکا دیا۔
اس جنونی نوجوان کی ویڈیو کلپ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ متعدد افراد اپنے غصے کا اظہار کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: مکیش امبانی نے بیٹے اننت کی شادی سے 3 ارب ڈالر کیسے کمائے؟
نوجوان کے اقدام پر بعض افراد نے کسی بڑے ٹریفک حادثے کا عندیہ دیا جبکہ جان کی پرواہ نے کرنے والے کو سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب مصری وزارت داخلہ نے واقعے کے حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر سائیکل ڈرائیور کی شناخت ہوگئی ہے جلد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔