مقبول خبریں
سابق پاکستانی کرکٹر نے ہربھجن سنگھ کو ‘دوغلا، گھٹیا انسان’ قرار دیدیا
سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد نے ہربھجن سنگھ کو دوغلا اور گھٹیا انسان قرار دیدیا۔
سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے گزشتہ روز مقامی ٹی وی کو انٹرویو میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ٹیم پاکستان کیوں جائے؟ پاکستان میں حفاظتی خدشات ہیں، حالات ایسے ہیں کہ تقریباً روزانہ ہی واقعات رونما ہوتے ہیں، ہماری ٹیم کیلئے وہاں جانا محفوظ نہیں۔
سابق کرکٹر نے بھارتی بورڈ کا موقف بلکل درست ہے، ٹیم کی سیکیورٹی سے زیادہ اہم کچھ نہیں، ہمارے کھلاڑیوں کی حفاظت میں بی سی سی آئی کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارت کو منانے کا ٹاسک بورڈ نے آئی سی سی کو دیدیا
جس پر سابق کرکٹر و فاسٹ بولر تنویر احمد نے انہیں کرارا جواب دیتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ تم کہتے ہو بھارت کو پاکستان کھیلنے نہیں جانا چاہیے تو ہمارے پلئیرز کیساتھ ملتے کیوں ہو؟۔
انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ ہمیں بھی پتہ ہے تمہارے ملک میں کیا کچھ ہوتا ہے، گھٹیا انسان!۔