مقبول خبریں
حضرت بری امامؒ کا سالانہ عرس 15 تا 17 اگست منعقد کرنے کی منظوری
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے حضرت بری امامؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق کی زیر صدارت مزار حضرت بری امامؒ کمپلیکس کی ترقی اورانتظام وانصرام کمیٹی کااجلاس ہوا۔
اس موقع پر مینجمنٹ کمیٹی نے حضرت بری امامؒ کا سالانہ عرس 15 تا 17 اگست منعقد کرنے کی منظوری دے دی۔
اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈارنے کہا کہ عرس کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی غیر معمولی انتظامات کیے جائیں، تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والے زائرین کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
نائب وزیراعظم نے حکام کو خواتین زائرین کے لیے مزار حضرت بری امامؒ کمپلیکس میں خصوصی انتظامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔