مقبول خبریں
بچے سے بدفعلی میں ملوث مجرم کو پھانسی اور عمر قید کی سزا
قصور میں ماتحت عدالت نے بچے سے بدفعلی اور قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سوشن کورٹ قصور کے ایڈیشنل سیشن جج نے بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کرنے والے مجرم محمد سجاد کو پھانسی کی سزا سنائی۔
عدالت نے مجرم کو بچے کے ورثا کو پانچ لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج نے بدفعلی اور اغوا کے جرم میں مجرم کو 20 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
واضح رہے کہ مجرم نے 2022 میں کھڈیاں خاص تھانے کی حدود میں آصف نامی بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔