مقبول خبریں
اداکارہ نور زرمینہ نے ‘مس یونیورس’ کا ٹائٹل جیت لیا
اداکارہ و ماڈل نور زرمینہ نے ‘مس یونیورس پاکستان 2024’ کا ٹائٹل جیت لیا۔
نور زرمینہ کی کامیابی کا اعلان مس یونیورس کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں کیا گیا ہے۔
مس یونیورس کا کا ٹائٹل جیتنے پر اداکارہ نور زرمینہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملک میں مثبت تبدیلی لانا چاہتی ہیں۔
View this post on Instagram
مس یونیورس پاکستان منتخب ہونے والی 29 سالہ نور زرمینہ کا تعلق اسلام آباد سے ہے، وہ نومبر میں میکسیکو میں مس یونیورس 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
یاد رہے کہ ایریکا رابن گزشتہ سال مس یونیورس پاکستان بننے والی پہلی خاتون تھیں۔
ایریکا رابن نے مس یونیورس 2023 کے ٹاپ 20 سیمی فائنلسٹ میں جگہ بنائی تھی۔