مقبول خبریں
شرمیلا فاروقی کی امبانی خاندان کیساتھ تصاویر وائرل
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی کی فرانس میں امبانی خاندان کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔
رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے سوشل میڈیا پر ایشیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک مکیش امبانی اور ان کی بیٹی کے ساتھ تصاویر شئیر کیں، جس کے کیپشن میں لکھا کہ امبانی کرتے کرتے مل ہی گئی ایشا امبانی سے۔
ایک اور تصویر میں شرمیلا فاروقی اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ مکیش امبانی کے ساتھ کھڑی دکھائی دے رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: مکیش امبانی نے بیٹے اننت کی شادی سے 3 ارب ڈالر کیسے کمائے؟
امبانی فیملی کے ساتھ تصاویر کرنے پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے شرمیلا فاروقی کی تصویروں کی تعریف کی جبکہ بہت سے صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی اپنی فیملی کے ہمراہ پیرس میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔