مقبول خبریں
معروف روسی انفلوئنسر موٹر سائیکل حادثے میں ہلاک
معروف روسی سوشل میڈیا انفلوئنسر تتیانہ موٹر سائیکل ھادثے میں ہلاک ہوگئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی سوشل میڈیا انفلوئنسر تتیانہ اوزولینا ترکیہ میں ایک موٹر سائیکل حادثے میں ہلاک ہوئی ہیں۔
تتیانہ اوزولینا عرف ‘روس کی سب سے خوبصورت بائیکر’ ترکیہ میں موگلہ اور بوڈرم کے درمیان سفر کے دوران ایک مہلک موٹر سائیکل حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔
38 سالہ بائیکر اپنی سرخ بی ایم ڈبلیو ایس 100 آر آر پر سوار تھیں جب ایک ساتھی سوار کی ٹکر سے وہ بے قابو ہو گئیں اور میلاس کے قریب ایک ٹرک سے ٹکرا گئیں۔
View this post on Instagram
تتیانہ اوزولینا حادثے کے بعد ہوش میں رہیں تاہم جائے وقوعہ پر ایمبولینس کے بروقت نہ پہنچنے پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔
رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں ایک اور ترک موٹر سائیکل سوار زخمی ہوا جب کہ تیسرا موٹر سائیکل سوار محفوظ رہا۔
View this post on Instagram