مقبول خبریں
شاہ رخ کو فرانسیسی میوزیم نے سونے کے سکے سے کیوں نوازا؟
دہلی: بالی ووڈ فلموں کے بادشاہ شاہ رخ خان کو متعدد ممالک کی جانب سے کئی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔
شاہ رخ خان کا شمار دنیا کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے اور اب کنگ خان کو پیرس کی جانب سے ایک نئے اعزاز سے نوازا گیا ہے جس سے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیرس کے مشہور گریون میوزیم نے شاہ رخ خان کے نام سے ایک سکہ جاری کیا ہے جس پر ان کے نام کے ساتھ اداکار کی تصویر بھی لکھی ہوئی ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک فین پیچ اکاؤنٹ نے سونے کے سکے کی اس تصویر کا انکشاف کیا اور دعویٰ کیا کہ کنگ خان یہ اعزاز حاصل کرنے والی بالی ووڈ کی واحد شخصیت ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شاہ رخ خان سونے کے سکے کو اپنی مرضی کے مطابق بنانے والے پہلے بالی ووڈ اداکار بن گئے ہیں۔