مقبول خبریں
بھارتی لڑکی نے پاکستانی کی محبت میں آن لائن شادی رچالی
بھارتی ریاست مہاراشٹر کی رہائشی لڑکی نے پاکستانی کی محبت میں آن لائن شادی کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس نے مہاراشٹر کی رہائشی خاتون کے خلاف جعلی نام اور آدھار کارڈ بنوا کر پاکستانی ویزہ حاصل کرنے کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ریاست مہاراشٹرا کی خاتون نغمہ کی فیس بک پر ایبٹ آباد کے رہائشی بابر بشیر احمد سے 2021 میں دوستی ہوئی تھی اور پھر دونوں نے فروری 2024 میں آن لائن شادی کرلی تھی۔
مزید پڑھیں: طلاق کے بعد دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ نے نئی پوسٹ شیئر کردی
بھارتی خاتون نغمہ نے پاکستانی ویزہ نہ ملنے پر آن لائن شادی کی اور پھر ویزے کیلئے اپلائی کیا اور دستاویز میں اپنا نام صنم لکھوایا، بعد ازاں وہ پاکستان گئیں اور 17 جولائی کو واپس بھارت پہنچی۔
پولیس نے شک ہونے پر خاتون کو شہر سے باہر نہ جانے کی ہدایت کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
دوسری جانب خاتون کی والدہ کا کہنا ہے کہ 2015 میں میری بیٹی نے شوہر سے علیحدگی کے بعد اپنا اور اپنے بچوں کا نام تبدیل کرلیا تھا۔