مقبول خبریں
عالمی رہنماؤں کی کیٹ واک سوشل میڈیا کی زینت بن گئی
امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس، ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور مارک زکر برگ سمیت کئی عالمی رہنماؤں اور شخصیات کی کیٹ واک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یوٹیوب پر عالمی رہنماؤں کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے بنائی گئی ویڈیو نے تہلکہ مچا رکھا ہے، اس دلچسپ ویڈیو کو اب تک 9 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
مذکورہ ویڈیو ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے 22 جولائی کو اپنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس کے اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔
مزید پڑھیں: مراکش کی باحجاب کنزا لیلیٰ پہلی ‘مِس اے’ آئی بن گئی
ویڈیو شیئر کر کے کیپشن میں لکھا کہ اے آئی فیشن شو کے لیے بہترین وقت ہے، جسے 22 جولائی کو شیئر کیے جانے کے بعد سے اب تک 45 ملین کے قریب ویوز ہو چکے ہیں۔
ویڈیو میں سب سے مضحکہ خیز لباسی روسی صدر کا تھا جبکہ موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن ویل چیئر پر نظر آئے۔