مقبول خبریں
موسم گرما کی تعطیلات؛ سندھ کے طالب علموں کیلئے بڑی خبر
حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے موسمی حالات کے پیش نظر اسکولز کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گرمی کی شدت اور شدید برسات کے امکان کو نظر میں رکھتے ہوئے تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ کیا، البتہ اسکولوں میں 14 اگست کے حوالے سے سرگرمیوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا۔
وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تمام نجی و سرکاری اسکولز جشن آزادی کے حوالے سے پروگرامز منعقد کریں گے جب کہ تعطیلات کے بعد سندھ میں نیا تعلیمی سال 15 اگست سے شروع ہوگا۔