مقبول خبریں
گوادر میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام
سکیورٹی فورسز نے رات گئے دہشت گردوں کی گوادر میں حملے کی کوشش ناکام بنادی۔
رات کے پہر دہشت گردوں نے آئی ای ڈی منڈی کے علاقے میں چھپائی تھی تاہم فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بر وقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کی کوشش کو ناکام بنایا۔
مؤثر کارروائی سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے محرم اور آگے آنے والے دنوں کے دوران دہشتگردانہ عزائم کو ناکام بنا دیا سیکورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی مکمل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں چھاؤنی پر دہشت گردانہ حملہ؛ پاکستان کا افغانستان سے شدید احتجاج
حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد تنظیمیں بلوچستان میں سکیورٹی اداروں کی پے در پے کارروائیوں کے نتیجے میں کمزور ہو چکی ہیں۔