جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

واٹس ایپ کے زبردست فیچر نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی

17 جولائی, 2024 13:09

مسیجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے رابطوں اور گروپس تک تیزی سے رسائی کے لیے ‘فیورٹ’ نامی فلٹر صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔

میٹا کے بانی مارک زکربرگ نے حال ہی میں واٹس ایپ کے لیے ایک نئے فیچر کا اعلان کیا تھا جس سے صارفین کے لیے اپنی کمیونی کیشنز کو ترجیح دینا اور ان کا انتظام کرنا آسان ہو جائے گا۔

واٹس ایپ کے لیے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے نئے کاروباری فیچرز اور میٹا ویریفائڈ کے انکشاف کے بعد میٹا میسجنگ ایپ میں پسندیدہ فلٹر متعارف کرایا گیا ہے۔

زکربرگ نے اپنے آفیشل واٹس ایپ چینل پر اعلان کیا کہ نیا فیچر پسندیدہ چیٹس، گروپس اور کالز کو فوری طور پر تلاش کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

واٹس کا فیورٹ فلٹر صارفین کو چیٹ ٹیب سے براہ راست انفرادی اور گروپ دونوں کی سب سے اہم گفتگو تک آسانی سے رسائی حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔

اس کے علاوہ فیورٹ فلٹر کے ذریعے صارفین اپنے اب اپنی پسندیدہ کالز کو بھی صرف ایک ایک ٹیپ دور رکھ سکیں گے یعنی میسجز اور گروپس کے ساتھ اب پسندیدہ کالز تک بھی آسانی سے رسائی ممکن ہوگی۔

واٹس ایپ کا نیا فلٹر استعمال کرنے کا طریقہ کار

صارفین چیٹس کی فہرست میں "پسندیدہ” ٹیب تک رسائی حاصل کرکے اپنے پسندیدہ میں چیٹس اور گروپس شامل کرسکتے ہیں۔

وہ چیٹ کی معلومات یا کالز ٹیب سے براہ راست مخصوص رابطوں اور گروپوں کو پسندیدہ کے طور پر نامزد کرسکتے ہیں۔

صارفین ایپ کی ترتیبات کے اندر پسندیدہ کا انتظام بھی کرسکتے ہیں جہاں وہ آسانی سے ان کو شامل، منظم اور ہٹا سکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top