جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

اسرائیلی مظالم کیخلاف طلبا نے کیمرج یونیورسٹی کی عمارت پر سرخ رنگ چھڑک دیا

23 جون, 2024 12:01

طلبا تنظیم ’فلسطین ایکشن‘ نے غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کی تاریخی عمارت سینٹ ہاؤس پر سرخ رنگ پھینک دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین ایکشن نے یونیورسٹی انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری مظالم کے خلاف بامعنی کارروائی کرنے کیلئے طلباء اور عملے کی بار بار کی درخواستوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کی رات گئے غزہ نصیرات کیمپ پر بمباری، 17 فلسطینی شہید

’فلسطین ایکشن‘ کے مطابق سینٹ ہاؤس کی عمارت پر سرخ رنگ پھینکنا فلسطین میں جاری خونریزی کی عکاسی کرتا ہے۔

فلسطین ایکشن کا کہنا تھا کہ ان کا ہدف برطانیہ میں اسرائیلی اسلحے کی تجارت تھی لیکن یونیورسٹی نے ان کے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں کی اور کیمبرج یونیورسٹی اس کے خلاف کوئی بامعنی کارروائی کرنے میں ناکام رہی اور یہاں تک کہ غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف کوئی بیان بھی جاری نہیں کیا۔

دوسری جانب کیمبرج یونیورسٹی نے تاریخی عمارت سینٹ ہاؤس کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top