مقبول خبریں
اعظم خان آؤٹ، عماد وسیم بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کیلئے تیار
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی بلے باز اعظم خان بھارت کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے، جب کہعماد وسیم کو ٹیم میں جگہ مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ آج نیویارک میں کھیلا جائے گا۔
اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو امریکہ نے سپر اوور اپ سیٹ میں شکست دی تھی جبکہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج نیویارک میں مدمقابل ہونگے
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے والے بلے باز اعظم خان بھارت کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے۔
خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم میں 4 فاسٹ بولرز، دو آل راؤنڈرز اور اسپنرز ہوں گے، کپتان بابر اعظم اور کوچ گیری کرسٹن نے اعظم خان پر اعتماد کھو دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل اعظم خان کو ٹیم کی نیٹ پریکٹس میں ایک بھی گیند کھیلنے کا موقع نہیں ملا، کیونکہ وہ پریکٹس کے دوران اکیلے کھیلتے رہے۔