مقبول خبریں
امریکا سے شکست! شوبز شخصیات پر بھی کرکٹرز پر برہم
ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا کے ہاتھوں اَپ سیٹ شکست پر شائقین کے بعد شوبز شخصیات بھی قومی ٹیم پر برہم ہوگئیں۔
بابر الیون کی شکست کو باعثِ شرم قرار دیتے ہوئے اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے کہا کہ ‘یقین مانیں یہ انتہائی افسوسناک پرفارمنس ہے، میں کچھ کہنے لائق نہیں رہ گیا ہوں، ہم سب جانتے ہیں کہ ٹیم کے آدھے کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہونے کے بھی لائق نہیں ہیں’۔
انہوں نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ‘سیاست زندہ باد، یہ انتہائی شرمناک ہے’۔
اداکارہ ماروا حسین بھی غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسپیچلیس لکھ کر یہی عندیہ دیا کہ امریکا سے قومی ٹیم کی ہار نے اداکارہ کو کچھ کہنے لائق نہیں چھوڑا ہے۔
View this post on Instagram
اداکار عثمان خان نے لکھا ‘ایسا لگ رہا ہے امریکا 50 سال سے کرکٹ کھیل رہا ہے، پاکستان کا پہلا ورلڈکپ ہے’۔
اداکار علی انصاری نے بھی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرتے کرتے میری بس ہوچکی ہے’۔
View this post on Instagram
اداکار عمر شہزاد نے قومی ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ‘ٹیم پاکستان! اس سے برا اور کیا ہوسکتا تھا؟’
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی تھی۔