مقبول خبریں
فلم اسٹار وارز کے کردار کا نایاب کھلونا لاکھوں ڈالر میں نیلام
مشہور زمانہ فلم سائنس فکشن فلم ’اسٹار وارز‘ کے کردار ’بوبا فیٹ‘ کا انتہائی نایاب کھلونا 5 لاکھ 25 ہزار ڈالرز میں نیلام ہو گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ’اسٹار وارز‘ کے کردار ’بوبا فیٹ‘ کا نایاب ایکشن فیگر صرف تین اعشاریہ پچھتر انچ لمبا ہے جو کہ ریکارڈ توڑ 5 لاکھ 25 ہزار ڈالرز کی قیمت میں نیلام ہوا۔
اس ایکشن فیگر پر ہاتھ سے پینٹ کیا گیا ہے جب کہ اس کے پیچھے راکٹ فائر کرنے والا ایک سسٹم بھی ہے۔
بوبا فیٹ 1970 کی دہائی میں کینر کھلونا کمپنی کے لیے بنائے گئے صرف دو بچ جانے والے نمونوں میں سے ایک ہے۔
دوسرا بوبا فیٹ 1979 میں لانچ کیا گیا تھا جسے رواں سال 31 مئی کی نیلامی میں 84 ہزار 375 ڈالرز میں فروخت کیا گیا۔