مقبول خبریں
ملالہ کی برطانوی ویب سیریز ‘وی آر لیڈی پارٹس’ کی پہلی جھلک وائرل
سب سے کم عمر نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی برطانوی ویب سیریز وی آر لیڈی کی پہلی جھلک منظر عام پر آتے ہی وائرل ہوگئی ہے۔
شوبز دنیا میں قدم رکھنے والی ملالہ یوسف زئی اب ویب سیریز ’وی آر لیڈی پارٹس‘ کے سیزن 2 میں نظر آئیں گی جس میں وہ مختصر کردار ادا کریں گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویب سیریز ’ وی آر لیڈیز پارٹس‘ کا دوسرا سیزن آج سے امریکی اور برطانوی چینلز پر نشر کیا جائے گا، سوشل میڈیا پر اس ویب سیریز کی پہلی جھلک وائرل ہوگئی ہے۔
وائرل جھلک میں سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو مغربی لباس میں گھوڑے پر بیٹھے دکھا جا سکتا ہے۔
کامیڈی ویب سیریز میں ملالہ یوسفزئی کو میوزیکل بینڈ کے رکن کے طور پر دکھایا گیا، اس بینڈ میں انجانا وسان، سارہ کمیلا امپی، جولیٹ موٹامڈ، فیتھ اومول اور لوسی شارٹ ہاؤس سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں اپنے تجربات کی بنیاد پر شو کی ہدایت کار ندا منظور نے کہا تھا کہ نیا سیزن شو میں شامل تمام خواتین کی اندرونی زندگیوں کو مزید گہرائی سے پیش کرے گا۔
واضح رہے کہ برطانوی میوزیکل کامیڈی ویب سیریز وی آر لیڈی پارٹس کا پہلا سیزن 2021 میں ریلیز کیا گیا تھا۔