مقبول خبریں
روہت شرما کی اہلیہ فلسطینیوں کے حق میں بول پڑیں
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا نے بھی رفح کے عوام کی حمایت کا اظہار کیا ہے جس کی پوسٹ وائرل ہوگئی ہے۔
انسٹا گرام پر ریتیکا سجدہ نے ‘آل آئیز آن رفح’ پوسٹ کیا جو سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گیا ہے کیونکہ دنیا بھر کے لوگوں نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔
’سب کی نظریں رفح پر ہیں‘ کا مطلب رفح میں جاری نسل کشی ہے، جہاں 1.4 ملین سے زیادہ فلسطینی پناہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:کینیڈا نے فلسطینیوں کیلئے ویزوں کی تعداد میں بڑا اضافہ کردیا
واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے فیصلے کے باوجود اسرائیل رفح میں فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
غزہ کی پٹی کے علاقے رفح میں اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں غزہ کے کم از کم 45 شہری شہید ہو گئے۔
خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی افواج کے مظالم جاری ہیں، دنیا بھر کے لوگ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کر رہے ہیں۔