مقبول خبریں
پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکول یکم جون سے 14 اگست تک بند رہیں گے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے گرمی کی شدت کے باعث اسکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کردیے ہیں جس کے تحت اسکول اب صبح 7 بجے لگا کریں گے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسکولوں میں چھٹی 11 بجے ہوا کرے گی جب کہ جمعہ کے روز چھٹی صبح ساڑھے دس بجے ہوگی۔