مقبول خبریں
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، پاکستان کو پولیو سے پاک کرنےکا عزم
سعودی دارالحکومت ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے بل گیٹس سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران بل گیٹس نے پنجاب میں حفاظتی ٹیکوں اور پولیو کے حفاظتی قطروں کے پروگرام کی تعریف کی اور اس طرز عمل کو ملک بھر میں پھیلانے کی تجویز دی۔
شہباز شریف نے بل گیٹس کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پولیو سے پاک پاکستان کے حتمی مقصد تک پہنچنے کے لیے تمام شراکت داروں کی طرف سے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔