مقبول خبریں
امریکا نے اسرائیل سے غزہ میں اجتماعی قبر ملنے پر جواب مانگ لیا
امریکا نے اسرائیل سے غزہ میں 370 شہداء کی اجتماعی قبر ملنے پر جواب طلب کرلیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے خان یونس کے ناصر اسپتال سے 340 افراد کی اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے۔
غزہ سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق شہر میں الشفا اسپتال کے صحن سے تقریباً تیس افراد کی اجتماعی قبر دریافت ہوئی۔
امریکا نے غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اسرائیل سے جواب طلب کرلیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا ہے غزہ پٹی کے دو اسپتالوں میں اجتماعی قبروں کی دریافت کے بعد اسرائیلی حکام سے جواب چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔