مقبول خبریں
قومی ٹیم کے دو کھلاڑی نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز میں آرام دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور آل راؤنڈر عرفان خان نیازی کی ریڈیولوجی رپورٹس موصول ہوگئیں جن کا جائزہ لینے کے بعد بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم اور کیویز کے درمیان آخری دو ٹی ٹوئنٹی میچز جمعرات اور ہفتے کے روز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
اس دوران محمد رضوان اور عرفان خان نیازی پی سی بی میڈیکل پینل کے ساتھ اپنی بحالی پرکام کریں گے۔
5 میچز پر مشتمل پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک ایک سے برابر ہے اور چوتھا میچ جو جیتے گا اسے نفسیاتی برتری ملےگی۔
ٹیم کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کئی اسٹریٹجک تبدیلیاں کرے گی جس میں نسیم شاہ کو پچھلے میچوں میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے آرام دینا بھی شامل ہے۔