مقبول خبریں
خان یونس میں اجتماعی قبر سے 50 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد
ایمرجنسی سروسز نے خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس میں ایک اجتماعی قبر سے 50 فلسطینیوں کی لاشیں نکال لی ہیں۔
فلسطینی سول ڈیفنس انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خان یونس گورنریٹ میں ان کی ٹیموں نے ناصر اسپتال میں قابض افواج کے ہاتھوں شہید اور دفن کیے گئے 50 غزہ کے باشندوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج دو ہفتے قبل علاقے سے پیچھے ہٹ گئی تھیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی ریسکیو ٹیمیں آنے والے دنوں میں باقی شہداء کی تلاش کا کام جاری رکھیں گی۔
خیال رہے کہ یہ لاشیں سات اپریل کو اسرائیلی فوجیوں کے علاقے سے انخلاء کے بعد برآمد ہوئی تھیں، کئی ماہ کی مسلسل اسرائیلی بمباری اور شدید لڑائی کے بعد شہر کے بیشتر علاقے اب کھنڈرات میں تبدیل ہو چکے ہیں۔
7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 34,049 فلسطینی شہید اور 76,901 زخمی ہو چکے ہیں۔