مقبول خبریں
دوسری شادی کرنے پر شہری کو قید و جرمانے کی سزا
فیملی کورٹ نے سجاد خان نامی شہری کو پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر تین ماہ قید کی سزا سنادی۔
عدالت نے سجاد خان پر 5 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کردیا، جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 15 روز قید ہوگی۔
فیملی کورٹ کے جج غلام حامد نے فیصلہ سنایا، عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے سینٹرل جیل پشاور منتقل کردیا گیا۔
یاد رہے کہ بیوی نے شوہر سجاد خان کے خلاف دوسری شادی کرنے پر 2022 میں کیس دائر کیا تھا۔