مقبول خبریں
NewsTicker
‘چیخ و پکار اور ڈرامے کی ضرورت نہیں’، توہین عدالت پر واوڈا اور کمال سپریم کورٹ طلب
17-مئی،2024
روہت شرما کا پاک بھارت ٹیسٹ سیریز پر بیان سامنے آگیا
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی باؤلرز کا مقابلہ نیوٹرل مقام پر کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کرکٹ آسٹریلیا دونوں روایتی حریفوں کے درمیان ٹیسٹ یا دو طرفہ سیریز کی میزبانی کے امکانات تلاش کر رہا ہے۔
پاکستان اور بھارت نے 2007 کے بعد سے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا ہے، جب کہ دونوں ٹیمیں عام طور پر ورلڈ کپ، چیمپیئنز ٹرافی اور ایشیا کپ جیسے بین الاقوامی ٹورنامنٹوں میں غیر جانبدار علاقے میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلتی ہیں۔
دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان آخری دو طرفہ سیریز 2012-13 کے سیزن میں کھیلی گئی تھی۔
تاہم روہت نے حال ہی میں آسٹریلیا کے سابق کپتان ایڈم گلکرسٹ اور انگلینڈ کے مائیکل وان کی میزبانی میں یوٹیوب چیٹ میں شرکت کی۔
یہ پوچھے جانے پر کیا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنا پانچ روزہ میچ کے لیے فائدہ مند ہوگا، اس پر روہت شرما نے کہا کہ میں اس پر مکمل یقین رکھتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اچھی ٹیم، شاندار بولنگ لائن اپ اور اچھا مقابلہ ہے، خاص طور پر اگر آپ غیر ملکی کنڈیشنز میں کھیلتے ہیں تو یہ بہت اچھا ہوگا۔
بھارت نے گزشتہ سال وائٹ بال ایشیا کپ کے لیے پاکستان جانے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد ٹورنامنٹ کا کچھ حصہ سری لنکا میں منعقد کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ کے میدان میں آخری ملاقات اکتوبر 2023 میں بھارت میں 50 اوورز کے ورلڈ کپ میچ میں ہوئی تھی۔