مقبول خبریں
بھارتی پولیس افسر نماز پڑھنے والے مسلمانوں کو لاتیں مارنے لگا، ویڈیو وائرل
بھارت میں پولیس افسر کی نماز جمعہ ادا کرنے والے مسلمانوں کو لاتیں مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق دہلی پولیس کے ایک افسر کو جمعہ کے روز اندرلوک کے قریب سڑک پر نماز جمعہ ادا کرنے والے مسلمانوں کو لات مارتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد معطل کر دیا گیا تھا۔
پولیس اہلکار کی شناخت منوج کمار تومر کے نام سے ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
ڈی سی پی نارتھ منوج مینا نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور افسر کے خلاف مناسب کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
Muslim Men praying in the middle of the road blocking the public property are kicked by an Indian Coppic.twitter.com/dClqY90pH3
— Muzi Cultural Enricher (@muzlimthreat) March 8, 2024
کانگریس لیڈر سپریا شریناٹے نے وائرل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کی دہلی پولیس کا نعرہ امن، خدمت، انصاف ہے۔
کانگریس کے ایک اور رکن اسمبلی عمران پرتاپ گڑھی نے اس واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ دہلی پولیس کو افسر کے خلاف مقدمہ درج کرنا چاہئے۔
اس کے علاوہ ڈی سی پی نارتھ نے اس بات کی تصدیق کی کہ واقعہ کے بعد کمار کو معطل کردیا گیا تھا۔