مقبول خبریں
دبئی میں گداگروں کیخلاف ایکشن، 5 ہزار درہم جرمانہ اور 3ماہ جیل کی سزا ہوگی
دبئی میں گداگروں کے خلاف بڑی مہم کا آغاز کردیا گیا۔
مقامی پولیس کے مطابق شہری بھیک دینے سے گریز کریں اور گداگروں کی حوصلہ شکنی کریں، عوام ’آن لائن بھکاریوں‘ سے بھی ہوشیار رہیں۔
پولیس کے مطابق گداگروں پر 5 ہزار درہم جرمانہ اور 3ماہ جیل بھی ہوگی جبکہ قوانین کے تحت بھکاری گینگ چلانے پر 1 لاکھ درہم جرمانہ ہوگا۔
پولیس کے مطابق گداگروں کو بیرونِ ملک سے بھرتی کرنے پر 6 ماہ کی جیل بھی ہوگی۔
دبئی پولیس نے بھکاریوں کی اطلاع دینے کے لیے 901 پولیس کا ٹول فری نمبر بھی جاری کیا ہے۔
یہ پڑھیں : 72,500 کروڑ پتی لوگوں کا شہر دبئی، برکس میں تیسرا امیر ترین شہر قرار