مقبول خبریں
تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے قرارداد جمع کرادی
اسلام آباد: تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔
زرائع کے مطابق اسد قیصر و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے قرارداد جمع کرائی۔
جمع کرائی گئی قرارداد کےمتن میں تحریر ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر مقدمات ختم کیے جائیں اور انہیں رہا کیا جائے،شاہ محمود قریشی، پرویز الہٰی، یاسمین راشد کو فوری رہا کیا جائے۔
قراردا د میں مزید کہا گیا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ، صنم جاوید، اعجاز چودھری اور محمود الرشید کو رہا کیا جائے۔
قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات سیاسی ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں، بانی پی ٹی آئی پر مقدمات قوم و ملک کے مفاد میں نہیں۔
قرارداد میں گرفتار صحافیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ شامل ہے۔
یہ پڑھیں : 190 ملین پاؤنڈ کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد