مقبول خبریں
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کردی۔
الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل اور دیگر کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے 1-4 کے تناسب سے فیصلہ جاری کیا جبک ہ ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ نے اختلافی نوٹ لکھا ہے۔
الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ سنی اتحاد کونسل خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے کوٹے کی مستحق نہیں۔
ای سی پی کے فیصلے کے بعد مخصوص نشستیں باقی سیاسی جماعتوں کو ملیں گی۔