مقبول خبریں
سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
عالمی شہرت یافتہ آنجہابی بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سدھو موسے والا کے خاندانی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے خاندان میں ایک نیا اضافہ ہونے والا ہے۔
سدھو موسے والا کے خاندانی ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ آنجہانی گلوکار کی 58 سالہ والدہ چرن کور اگلے ماہ ایک بچے کو جنم دیں گی جو گزشتہ 6 ماہ سے اپنے گھر سے دور کسی نامعلوم مقام پر رہ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ سدھو موسے والا کے والد کی عمر 60 سال ہے جو کہ اپنے بیٹے کی طرح سیاست میں قدم رکھ چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ عمر رسیدہ اس جوڑے نے بچے کی پیدائش کے لیے جدید سائنسی مصنوعی طریقہ کار ’’آئی وی ایف‘‘ کا انتخاب کیا ہے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ 2022 میں بدنامِ زمانہ گینگ وار لارنش بشنوئی کے ہاتھوں قتل ہونے والے سدھو موسے والا اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھے۔
گینگسٹرز نے معروف پنجابی گلوکار کو ان کے گاؤں کے قریب 30 گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔