مقبول خبریں
بلنکن سے ملاقات میں نیتن یاہو نے حماس کی تجاویز مسترد کردی
اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات میں نیتن یاہو نے حماس کی جنگ بندی کی تجاویز کو مسترد کردیاہے۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کی اسرائیلی وزیراعظم اور صدر سے ملاقات ہوئی ہے ، اس ملاقات میں امریکی وزیرخارجہ نے حماس کی جنگ بندی کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بلنکن سے ملاقات میں نیتن یاہو نے حماس کی تجاویز کو مسترد کردیا،اسرائیلی وزیراعظم نے بتایا کہ ہم فتح کی طرف گامزن ہیں۔
اسکے علاہ کوئی حل نہیں، نیتن یاہو نے اس ملاقات میں کہا کہ آپریشن سالوں نہیں بلکہ مہینوں تک چلے گا۔
امریکی وزیرخارجہ نے جنگ بندی مذاکرات میں پیشرفت پر تبادلہ خیال بھی کیا اور غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل پر بھی بات چیت کی گئی۔
یہ پڑھیں : غز ہ میں جنگ بندی ، حماس نے قطراور مصر کی تجاویز کا جواب دیدیا