مقبول خبریں
اڈیالہ جیل : قیدیوں نے ساتھی قیدی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا
راولپنڈی:اڈیالہ جیل بھی قیدیوں اور حوالاتیوں کیلئے غیر محفوظ بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں بااثر قیدیوں نے ساتھی قیدی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا ہے۔
مقتول سبیل کو زیادتی کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق جیل انتظامیہ کی درخواست پر تھانہ صدر بیرونی میں 4 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمہ کے متن کے مطابق مقتول قیدی کو وقاص، آصف نکاش اور بلال نے زیادتی کے بعد قتل کیا۔
جیل انتظامیہ کے مطابق مقتول بے ہوش پڑا تھا اسپتال منتقل کرنے پر موت کی تصدیق ہوئی۔
یہ پڑھیں : چوہدری پرویز الہی کو دل میں تکلیف ، اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل