مقبول خبریں
ملک بھر میں لوگوں کے بیمار ہونے کی وجہ سامنے آگئی
اسلام آباد: قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب انفلوئنزا کی وبا ہے۔
قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ انفلوئنزا اے کی سب ٹائپ ایچ 3 این 2 کے نتیجے میں پورے ملک میں لوگ بیمار ہو رہے ہیں، پاکستان میں کورونا کے کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر سے انفلوئنزا کے ہر ہفتے ہزاروں کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، بچوں میں نزلہ، زکام اور بخار آر ایس وی وائرس کی وجہ سے ہو رہا ہے۔
حکام نے کہا کہ انفلوئنزا بوڑھے اور کمزور قوت مدافعت کے حامل افراد کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے، پاکستان میں اس وقت انفلوئنزا کی ویکسین دستیاب نہیں ہے۔
اس حوالے سے ماہرینِ صحت نے کہاکہ انفلوئنزا سے بچنے کے لیے ماسک استعمال کریں اور ہاتھوں کو بار بار دھوئیں، انفلوئنزا ہونے کی صورت میں اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال ہرگز نہ کریں۔
یہ پڑھیں : وٹامن بی 12کی کمی ،ان علامات کو ہرگز نظر انداز نہ کریں