مقبول خبریں
ڈیوس کپ: بھارت کا ویزوں کیلئے پاکستان سے رابطہ
آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن نے پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت اور ویزوں کے لیے پاکستان ٹینس فیڈریشن سے رابطہ کیا ہے۔
پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی 3 فروری سے اسلام آباد میں ہوگی جس میں شرکت کرنے کے لیے ویزوں کے حصول کے لیے بھارت نے 18 نام پاکستان ٹینس فیڈریشن کو بھجوا دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ویزوں کیلئے بھارتی فہرست میں 7 پلیئرز اور 11 آفیشلز شامل ہیں، کپتان روہت راجپال سمیت 7 کھلاڑیوں کے نام بھی ویزوں کیلئے دیے گئے ہیں اور اس فہرست میں آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر انیل کمار جین اور ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کا نام بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کیریئر شکست کے ساتھ اختتام پزیر
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارت کی ٹائی نیو ٹرل مقام پر کرانے کی اپیل مسترد کردی تھی۔