مقبول خبریں
کراچی :کینٹ اسٹیشن پربیگ سے5 کلو وزنی بم برآمد
کراچی میں کینٹ اسٹیشن پر پشاور سے کراچی پہنچنے والی ٹرین سےبیگ میں بم برآمد ہواہے،جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیاہے۔
ریلوے پولیس کے مطابق اسٹیشن پر عوامی ایکسپریس کی سیٹ کے نیچے رکھے ایک بیگ میں بم رکھا گیا تھا۔
بی ڈی ایس کی رپورٹ کے مطابق بم عوامی ایکسپریس میں بوگی نمبر پانچ کی سیٹ نمبر 71 کے نیچے لال اور کالے رنگ کے بیگ میں موجود تھا، جس پر ’کیمل ماؤنٹین‘ لکھا ہوا تھا۔
بی ڈی ایس کی رپورٹ کے مطابق میں بم کا کل وزن چار سے پانچ کلو تھا، بیگ میں ڈھائی کلو دھماکہ خیز مواد، مکینیکل ٹائمر، 12 وولٹ کی خشک بیٹری، الیکٹرک ڈیٹونیٹر، مورٹار کنٹینر (چھروں اور کیلوں سے بھری بوتل) موجود تھا۔
بی ڈی ایس نے رپورٹ میں بتایا کہ تمام سامان کو حفاظت کے ساتھ کارٹن میں رکھ کر کینٹ اسٹیشن پولیس کے ایس ایچ او کے حوالے کردیا گیا۔
یہ پڑھیں : جامعہ کراچی میں بم دھماکہ، تین چینی باشندوں سمیت چار افراد جاں بحق