جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

روس نے 10سے زائد جوہری وار ہیڈ لیجانے کی صلاحیت والا بیلسٹک میزائل جنگی بیڑے میں شامل کرلیا

02 ستمبر, 2023 10:46

روس نے بین البر اعظمیٰ بیلسٹک میزائل اپنے جنگی بیڑے میں شامل کرلیا ہے۔

روسی میڈیا کے مطاب بین البر اعظمیٰ بیلسٹک میزائل سرمت اسٹریٹجک کمپلکس کو جنگی ڈیوٹی پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

روس نے اپریل 2022 میں سرمت میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا تھا۔

روسی میڈیا کے مطابق سرمت میزائل 10 سے زائد جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے یہ ہتھیار روس دشمنوں کو کوئی سازش کرنے سے قبل دو بار سوچنے پر مجبورکر دے گا۔

اس کے علاوہ برطانوی تجزیہ کار کے مطابق روس کا سرمت میزائل برطانوی دارالحکومت کو 6 منٹ میں تباہ کرسکتا ہے۔

یہ پڑھیں : روس یوکرین جنگ کا اہم کردار ویگنر سربراہ ہلاک

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top