مقبول خبریں
دلہا دلہن نے باراتیوں سمیت پہاڑ سے چھلانگ لگادی
دولہا دلہن نے شادی میں آئے مہمانوں کے ساتھ پہاڑ سے چھلانگ لگادی۔
آج کل شادی کے دن کو یادگار بنانے کیلئے نت نئے طریقے اپنائے جارہے ہیں تاہم اس جوڑے نے انتہائی منفرد انداز اپناتے ہوئے شادی کے پہلے دن ہی مہم جوئی کا فیصلہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک جوڑے نے اپنی شادی کو منفرد انداز سے منانے کیلئے نہ صرف اپنے لیے بلکہ باراتیوں کے لیے بھی عین شادی کی تقریب کے دوران مہم جوئی کا انتخاب کیا جس کی مثال شاید تاریخ میں بھی نہ ملے۔
یہ بھی پڑھیں بیوی کو ڈسنے والے سانپ کو شوہر اسپتال لے گیا
اس جوڑے کی شناخت پرسکیلا اینٹ اور فلیپو لی کوئرس کے نام سے ہوئی۔ انہوں نے چٹان کے کنارے پر گرہ باندھی اور پھر نئی شروعات کا جشن منانے کے لیے چھلانگ لگانے کا سنسنی خیز فیصلہ کیا۔ شادی میں موجود تمام افراد مناسب حفاظتی سامان سے لیس تھے۔
سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں ایک دولہا اور دلہن شادی کے مہمانوں کے ساتھ ایک اونچی چٹان سے اسکائی ڈائیونگ کرتے اور اس سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہے ہیں۔