مقبول خبریں
لیاری گینگ وار کے چار ٹارگٹ کلر گرفتار
کراچی : میوہ شاہ قبرستان سے لیاری گینگ وار کے چار ٹارگٹ کلر گرفتار ہوگئے۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق کراچی میں میوہ شاہ قبرستان سے لیاری گینگ وار کے چار ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان سے چار دستی بم، تین آٹومیٹک کلاشنکوف، نو ایم ایم پستول اور ایس ایم جی برآمد کرلی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لیاری میں چینی باشندے کی گاڑی پر فائرنگ، ایک شہری زخمی
ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، ڈکیتی و دیگر جرائم میں ملوث ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔