مقبول خبریں
58 آئی فونز کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
کراچی : شہر قائد میں 58 آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسٹمز حکام نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ نو لاکھ روپے مالیت کے 58 آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
بین الاقوامی آمد لاؤنج میں سادہ لباس اہلکاروں کی تعیناتی سمیت گرین چینل پر بھی افسران نگرانی پر مامور تھے۔
یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ کسٹمز کی کارروائی، لکپاس اور بلوچستان پنجاب بارڈر پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام
ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز کا نامعلوم مسافر کسٹمز چیکنگ کے خوف سے موبائل فونز سے بھرا شاپر ایمیگریشن ایریا میں چھوڑ گیا۔ سادہ لباس اہلکاروں نے موبائل فونز پر مشتمل شاپنگ بیگ باتھ روم سے برآمد کیا۔
کسٹمز نے نامعلوم مسافر کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے