مقبول خبریں
نوازشریف کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار
لاہور: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان کی نوازشریف سے اُن کی رہائش گاہ میں ملاقات ہوئی
دونوں رہنماؤں کی اس اہم ملاقات میں حکومت مخالف حکمت عملی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں حکومت کے خلاف ترتیب دی جانے والی حکمت عملی کے مختلف پہلو بیان کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف کو اے پی سی میں شرکت کرنے پر قائل کرنے کی کوشش بھی کی
فضل الرحمان نوازشریف کو آل پارٹیز کانفرنس پر آمادہ کرنے میں ناکام رہے نااہل سابق وزیراعظم نے شرکت کرنے سے صاف انکار کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے بلائی جانے والی اے پی سی میں مسلم لیگ ن کا وفد تو شرکت کرے گا مگر نوازشریف کا کی شرکت کا کوئی امکان نہیں ہے۔