جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

60 سالہ خاتون مس یونیورس کا تاج سَر پر سجانے میں کامیاب

27 اپریل, 2024 18:14

الجانڈرا روڈریگز نامی 60 سالہ خاتون مس یونیورس بیونس آئرز کا تاج اپنے سَر پر سجانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق الجانڈرا روڈریگز نے دو روز قبل ٹائٹل اپنے نام کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی اور جہاں دقیانوسی سوچ کو چیلنج کیا وہیں دنیا کو حیرانی میں بھی مبتلا کیا۔

وہ مقابلہ حسن کی تاریخ میں پہلی 60 سالہ خاتون ہیں جنہوں نے ٹائٹل اپنے نام کیا جب کہ انہوں نے خوبصورتی سے عمر کو جوڑنے کے تاثر کو بھی رد کر دیا  ہے، البتہ عام طور پر ایسے ٹائٹل نوجوان دوشیزاؤں کے حصے میں آنے کی روایت قائم ہے۔

اعزاز حاصل کرنے کے بعد الجانڈرا روڈریگز نے کہا کہ میں حسن کے مقابلوں میں ایک نئی شروعات پر بہت پُرجوش ہوں، ہم ایک ایسے مرحلے کا آغاز کر رہے ہیں جو صرف خواتین کی جسمانی خوبصورتی تک محدود نہیں بلکہ اقدار کا مجموعہ بھی ہے۔

وہ مس ارجنٹائن کے مقابلے میں حصہ لینے کے لیے پرعزم ہیں۔ خیال رہے اس سے قبل مس یونیورس کے مقابلے میں صرف وہی خواتین حصہ لینے کی اہل تھیں جن کی عمر 18 سے 28 برس تک ہو۔

مس یونیورس کے ٹائٹل کا اہتمام کرنے والے ادارے نے 2024 کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ مقابلے میں حصہ لینے والی خواتین کے لیے عمر کی حد ختم کر دی گئی ہے اور 18 سال سے زائد عمر کی کوئی بھی خاتون مقابلے میں حصہ لے سکتی ہیں۔

الجانڈرا روڈریگز خوبصورتی کے معیار کو تبدیل کرنے والی پہلی خاتون نہیں بلکہ 47 سالہ ہیڈی کروز 2024 کے مس یونیورس کے مقابلے میں ڈومینیکن ری پبلک کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

الجانڈرا روڈریگز نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’حسن کے مقابلوں میں شرکت کرنا چاہتی تھی تاہم کم عمری میں ہی ماں بننے کے بعد میں اس خواب کو عملی جامہ پہنانے کے قابل نہیں تھی۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ بعض ناقدین کی جانب سے ان پر شکوک کا اظہار بھی کیا گیا تاہم مس یونیوریس بیونس آئرز اس تاثر کو آگے بڑھنے کے لیے پرعزم ہیں کہ عمر کوئی کمزوری نہیں بلکہ اثاثہ بھی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top