جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ جنگ؛ اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے کتنے افراد شہید ہوئے؟

31 جولائی, 2024 19:18

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے 7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں ابتک خاندان کے 60 سے زیادہ افراد شہید ہوئے۔

فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق حریت پسند فلسطینی رہنما و سابق وزیراعظم اسماعیل ہنیہ کو رات گئے ایران میں میزائل حملہ کرکے شہید کردیا گیا تھا، جس پر ایران اور حماس نے اپنے رہنما کی شہادت کا الزام اسرائیل پر عائد کیا۔

اسرائیل نے غزہ جنگ میں معاہدے کی آڑ میں متعدد بار حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے عزائم کو توڑنے کیلئے پے در پے ان کے اہل خانہ کو بمباری میں چُن چُن کر نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کی شہادت؛ ایرانی شہر قم میں سرخ پرچم لہرا دیا

رواں برس اپریل میں اسماعیل ہنیہ کے خاندان کی گاڑی پر اسرائیلی فوج نے بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں اُن کے 3 بیٹوں حازم، عامر اور محمد سمیت 3 پوتیاں اور ایک پوتا بھی شہید ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں اسرائیلی حملے میں شہید

اسی طرح گزشتہ ماہ جون میں غزہ کے ایک پناہ گزین کیمپ کے گھر پر اسرائیل کے فضائی حملے میں اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے 10 افراد شہید ہوگئے تھے جن میں ان کی بہن بھی شامل تھیں۔

مزید پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کی شہادت؛ ایرانی شہر قم میں سرخ پرچم لہرا دیا

علاوہ ازیں اسماعیل ہنیہ کے بہنوئیوں، نواسوں اور بہوؤں تک کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا۔ اس طرح جدوجہد آزادیٔ فلسطین کی تحریک میں اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے 60 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اپنے رہنما کی شہادت پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ کل بروز جمعرات کو قطر (دوحا) میں ادا کی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top