جمعرات، 19-ستمبر،2024
بدھ 1446/03/15هـ (18-09-2024م)

اسماعیل ہنیہ کی شہادت؛ ایرانی شہر قم میں سرخ پرچم لہرا دیا

31 جولائی, 2024 17:17

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسماعیل ہنیہ کی قاتلانہ حملے میں شہادت کے بعد ایرانی شہر قم میں سرخ پرچم لہرا دیا۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق اسماعیل ہنیہ کو رات گئے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ اپنے محافظ سمیت شہید ہوگئے، اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران گئے تھے۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی بعد ایرانی شہر قم میں مسجد جمکران کے گنبد پر انتقام کا نشان سرخ پرچم لہرا دیا گیا ہے۔

حماس کی جانب جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو اسرائیلی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا، انکی شہادت سے دشمن مذموم عزائم حاصل نہیں کرسکے گا۔

مزید پڑھیں: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں اسرائیلی حملے میں شہید

مزاحمتی تنظیم کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ پر حملے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، حملہ بزدلانہ کارروائی ہے! اسرائیل یاد رکھے بدلہ ضرورت لیں گے۔

مزید پڑھیں: شہید اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ اور تدفین سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

حملہ آوروں نے اُس عمارت کو نشانہ بنایا جہاں اسماعیل ہنیہ مقیم تھے، حملے میں اسماعیل ہنیہ کا محافظ بھی شہید ہوا، حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔
دوسری جانب ایرانی حکام کے مطابق اسماعیل ہنیہ کے قتل کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top