منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

توند سے نجات پانے کے 6 آسان ترین طریقے

05 مارچ, 2022 14:02

دنیا بھر میں موٹاپے کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد اس مسئلے میں اُلجھ چکی ہے۔ بہت سے لوگ اس مسئلے سے چھٹکارا پانے کے لئے طرح طرح کی کوششوں میں مصروف ہیں کیونکہ اپنے جسم سے نکلتی توند کسی کو اچھی نہیں لگتی ۔

 

خواتین اور مرد دونوں اپنی پھیلتی کمر اور نکلتے پیٹ سے پریشان ہوتے ہیں،مگر اس سے نجات پانا بہت مشکل محسوس ہوتاہے۔تاہم پیٹ میں جمع ہونے والی اضافی چربی کو گھلانے کے آسان طریقے بھی موجود ہیں جس سے آپ کا جسم چند مہینوں میں ایک بار پھر اچھی شکل میں  آسکتا ہے۔

 

میٹھی اشیاءسے دوری اختیار کرنی ہے:

 

میٹھی اشیاءیقیناً لذیذ ہوتی ہیں مگر ان کا بہت زیادہ استعمال ہمارے جسم کے لیے کچھ زیادہ اچھا نہیں ہوتا، یہ نہ صرف بہت زیادہ کیلوریز سے بھرپور ہوتی ہیں بلکہ ہماری کمرکو بھی پھیلادیتی ہے، جبکہ اس کے نتیجے میں انسولین کی حساسیت کا سامنا بھی ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں اضافی چربی پیٹ کے گرد جمع ہونے لگتی ہے۔ توند سے نجات چاہتے ہیں تو میٹھی چیزوں سے دوری اختیار کرنابہترین حکمت عملی ہے۔

 

اچھی طرح خوراک کو چبانا:

 

اگر آپ تیزی سے خوراک کو نگلتے ہیں تو یہ پیٹ کے پھولنے کا باعث بنتا ہے، کھانے کے صحیح آداب کا خیال رکھنا نہ صرف پیٹ کو صحیح شکل میں برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے بلکہ دوست اور رشتے دار بھی خوش ہوتے ہیں۔

 

پھلوں کا استعمال:

 

پھل جیسے بیریز، چیری، سیب اور مالٹے وغیرہ ایک قدرتی جز کیورسیٹن سے بھرپور ہوتے ہیں جو معدے کی سوجن کم کرتے ہیں، تو اگر آپ ان پھلوں کوکھائیں گے تو دوسری چیزیں کھانے سے گریز کریں گے۔

 

اس بارے میں پڑھیں : کھجور کے حیرت انگیز فائدے جانئے 

 

کھڑے ہونے کا انداز:

 

دو سیکنڈ میں سپاٹ پیٹ چاہتے ہیں؟ تو بالکل سیدھا کھڑے ہوجائیں، جھک کر چلنے سے پیٹ باہر کی جانب نکلتا ہے مگر ریڑھ کی ہڈی کو سیدھا رکھنے سے آپ لمبے اور دبلے نظر آتے ہیں، یقیناً یہ ایک عارضی حل ہے مگر کھڑے ہونے کا صحیح انداز پرکشش شخصیت سے ہٹ کر بھی متعدد طبی فوائد کا حامل ہوتا ہے۔

 

ذہنی تناؤ سے بچیں:

 

تناؤ جسم میں ایک ہارمون کورٹیسول کی مقدار کو بڑھا دیتا ہے اور یہ ہارمون پیٹ کے گرد چربی کو جمع کرنے لگتا ہے، روزمرہ میں زیادہ تناؤ موٹاپے سے ہٹ کر بھی صحت کے لیے اچھا نہیں اور مختلف امراض کا باعث بنتا ہے۔

 

پانی زیادہ پینا ہے :

 

اگر کچھ مشروبات کمر کو پھیلاتے ہیں تو ایک مشروب توند کو شرطیہ کم کرتا ہے اور وہ ہے پانی، یہ جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہے جس سے پیٹ نہیں پھولتا، جبکہ پانی کا ذیادہ استعمال غذا کی اشتہا کو بھی کم کرتا ہے اور پیٹ بھی جلد بھر جاتا ہے۔

نوٹ: اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top